بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو 53 رنز سے ہرا دیا، راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:33

بگ بیش لیگ، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو 53 رنز سے ہرا دیا، راشد ..
ایڈیلیڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ میں بین لاگلین، سڈل اور راشد خان کی عمدہ بائولنگ کی بدولت ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے سڈنی تھنڈر کو 53 رنز سے شکست دے دی، تھنڈر کی ٹیم 163 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 18ویں اوور میں 110 رنز پر ڈھیر ہو گئی، کورٹس پیٹرسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ بھی عبور نہ کر سکے، لاگلین نے 4، سڈل نے 3 اور راشد نے 2 وکٹیں لیں، راشد خان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

(جاری ہے)

ایڈیلیڈ کھیلے گئے لیگ کے چوتھے میچ میں ایڈیلیڈ سٹرائیکرز نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 163 رنز بنائے، ایلکس کارے 44 اور کپتان ٹریوس ہیڈ 36 رنز بنا کر نمایاں رہے، ارجن نائر نے 3 اور مچل میکلینا گہن نے 2 وکٹیں لیں، جواب میں سڈنی تھنڈر کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم 17.4 اوورز میں 110 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کورٹس پیٹرسن کے سوا کوئی بھی کھلاڑی حریف بائولرز کا مقابلہ نہ کر سکا، پیٹرسن 48 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ 7 کھلاڑی دوہرا ہندسہ عبور کرنے میں ناکام رہے، کپتان واٹسن 12 رنز بنا پائے، لاگلین نے 4، سڈل نے 3 اور راشد نے دو وکٹیں لیں۔