ْ بھارت آئندہ برس مارچ میں سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:32

ْ بھارت آئندہ برس مارچ میں سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز ..
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) بھارت آئندہ سال مارچ میں سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کی میزبانی کرے گا، سیریز میں میزبان بھارت کے علاوہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

اعلان کردہ شیڈول کے تحت سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز 22 مارچ سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی، افتتاحی میچ میں میزبان بھارت اور آسٹریلیا کی ویمن ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، ہر ٹیم آپس میں دو، دو میچ کھیلے گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 3 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :