آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:32

آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی
میلبورن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم آئندہ سال بھارت کا دورہ کرے گی، دورے کے دوران وہ میزبان بھارت ویمن کے خلاف تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کھیلے گی، دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ کا حصہ ہو گی۔

(جاری ہے)

سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کے تحت آسٹریلوی ویمن ٹیم ون ڈے سیریز سے قبل بھارت اے ویمن ٹیم کے خلاف دو پریکٹس میچز کھیلے گی، اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 12 مارچ، دوسرا میچ 15 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 18 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

واضح رہے کہ ون ڈے سیریز کے بعد آسٹریلوی ٹیم بھارت میں ہی شیڈول سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی سیریز میں بھی شرکت کرے گی جو کہ 22 سے 3 اپریل تک کھیلی جائے گی اور اس میں آسٹریلیا، بھارت اور انگلینڈ کی ویمن ٹیمیں ایکشن میں نظر آئیں گی۔

متعلقہ عنوان :