کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر لئے

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:32

کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر لئے
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر کامران اکمل نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 12 ہزار رنز مکمل کر لئے، انہوں نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں ایس این جی پی ایل کے خلاف پانچ روزہ فائنل میچ کی پہلی اننگز میں 9 رنز بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، کامران اکمل نے 1997ء میں فرسٹ کلاس ڈیبیو کیا تھا اور اس وقت ان کا شمار پاکستان کے مایہ ناز وکٹ کیپر بلے بازوں میں کیا جاتا ہے، انہوں نے 229 فرسٹ کلاس میچز کی 353 اننگز میں 12 ہزار فرسٹ کلاس رنز مکمل کئے جس میں ان کی 30 شاندار سنچریاں اور 53 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :