افغان سرحد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں افغانستان میں موجود 5 دہشتگرد مارے گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 دسمبر 2017 19:15

افغان سرحد پاکستانی سیکورٹی فورسز کی کاروائی میں افغانستان میں موجود ..
پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22دسمبر 2017ء ):افغان سرحد پارسے دہشتگردوں کی ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3اہلکار شہید جبکہ جوابی کاروائی میں 5دہشتگرد مارے گئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابقایف سی اہلکارشنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ اچانک دہشتگردوں نے افغان سرحد پارسے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں 3اہلکار شہید ہو گئے ۔جوابی کاروائی میں 5دہشتگرد بھی مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔اس موقع پر ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ افغان سرحد پارافغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکارہاہے۔