تیسری قوت نے واضح کردیا اقتداران کا مقصد نہیں، (ن)لیگ بلیم گیم چھوڑ دے‘قمر زمان کائرہ

طاہر القادری کے جوتے سیدھے کرنیوالے ، انہیں کندھے پربٹھاکر غار حرا میں لیجانے والے آج ان کیخلاف ہیں محمود اچکزئی قوم پرست اورنوازشریف پنجاب کی سیاست کرتے ہیں اس لئے دونوں کے نظریات ملتے ہیں‘پریس کانفرنس سے خطاب

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:25

تیسری قوت نے واضح کردیا اقتداران کا مقصد نہیں، (ن)لیگ بلیم گیم چھوڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ تیسری قوت نے واضح کردیا کہ اقتداران کا مقصد نہیں، (ن)لیگ بلیم گیم چھوڑ دے، شہبازشریف بضد ہیں تو عدلیہ اور نیب حدیبیہ کیس کھول دیں، پہلے مریم نواز اور اب میاں شہبازشریف کو وزیراعظم بنانے کے شوشے حکمران جماعت کی حکمت عملی کا حصہ ہیں، محمود اچکزئی قوم پرست اورنوازشریف پنجاب کی سیاست کرتے ہیں اس لئے دونوں کے نظریات ملتے ہیں، طاہر القادری کے جوتے سیدھے کرنیوالے ، انہیں کندھے پربٹھاکر غار حرا میں لیجانے والے آج ان کیخلاف ہیں، سانحہ ماڈل ٹائون کے 14قتل اور80زخمیوں کو انصاف ملنا چاہئے، یہ ریاستی دہشت گردی اور حکمران وقت اس میں ملوث تھے۔

یہ باتیں انہوںنے جمعیت علماء پاکستان نیازی کے سربراہ پیر معصوم نقوی کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہیں۔

(جاری ہے)

قمر زمان کائرہ نے کہاکہ جے یو پی نیازی نے ملکی حالات کی بہتری کیلئے پیپلز پارٹی کیساتھ چلنے کا فیصلہ کیا ہے، اس ضمن میں ہم اپنی مرکزی قیادت کو ان کی خواہش سے آگاہ کردیں گے۔ انہوںنے کہاکہ پہلے وزیراعظم مریم نواز کے نعرے لگوائے گئے اب میاں شہبازشریف کے نعرے لگوائے جارہے ہیں، نااہل وزیراعظم میاں نوازشریف ایسی وقتی گیم کھیلتے ہیں لیکن واضح ہوجائیگا کہ اس کے پیچھے کیا مصلحت ہی ۔

انہوںنے کہاکہ ماڈل ٹائون میں 14معصوم افراد کو قتل کیاگیا ، اسی سے زائد زخمی کئے گئے ان کوانصاف ملنا چاہئے،مسلم لیگ (ن)گر د اڑا رہی ہے تاکہ اس میں یہ معاملہ دب جائے لیکن ایسا ہوگا نہیں، ہم اس معاملے پر ڈاکٹر طاہرالقادری کے ساتھ ہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہاکہ کسی بھی سیاسی این آر او سے متعلق کچھ کہنا ابھی قبل از وقت ہے ، عدالتی فیصلوں پر ہمارے تحفظات ہیں، ہم جمہوریت کوخطرے میں نہیں پڑنے دیں گے، ہم نے تو 58(2)B اوراٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ کو مضبوط کیا ہے وگرنہ آج (ن) لیگ کی حکومت کہاں ہوتی اللہ کی قدرت دیکھیں کہ جمہوریت کے دشمن ہمیں گالیاں دے رہے ہیں، دراصل جمہوریت میاں برادران کے مفاد میں نہیں، یہ اقتدار کیلئے جمہوریت کا سہارا لیتے ہیں اورپھر جمہوریت کیخلاف اقدامات کرتے ہیں ، لیکن اگرجمہوری نظام کوخطرہ ہوا تو پیپلز پارٹی بہترطور پر جانتی ہے کہ اس کوکیاکرنا ہی جب بھی جمہوریت ڈی ریل ہوئی اسکاکریڈٹ مسلم لیگ (ن )کو ہی گیا۔

پیر معصوم نقوی نے کہاکہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو نے قادیانیوںکو اقلیت قرار دیا لیکن موجودہ حکمران غیر ملکی طاقتوںکو قادیانیوںکے معاملے پر خوش کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ وہ ان کا اقتداربچائیں لیکن ہم واضح کردینا چاہتے ہیںکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کو ختم نبوت کے معاملے پراوروزیراعلیٰ میاںشہبازشریف کو سانحہ ماڈل ٹائون پر مستعفی ہونا پڑے گاذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوںکے معاملے پر جنت کمائی مگر موجودہ حکمرانوںکو انکی غلطیوںکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا، انہوںنے کہاکہ پیپلز پارٹی اورجے یو پی پہلے بھی دو بڑی طاقتیں تھیں اب ہم دوبارہ یہ اتحاد چاہتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :