Live Updates

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ ،تحریک انصاف کا رہنما جاوید جاں بحق

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 22 دسمبر 2017 19:03

پشاور میں گاڑی پر فائرنگ ،تحریک انصاف کا رہنما جاوید جاں بحق
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 22دسمبر 2017ء ) :پشاور کے علاوے چمکنی میں گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء جاوید محمد زئی جاں بحق ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسنا ک واقعہ پشاور کے علاقے چمکنی میں پیش آیا جہاں تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ۔نامعلوم افراد نے تحریک انصاف کے مقامی رہنما کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی ۔جس کے نتیجے میں پاکستان تحریک انصاف کے مقامی رہنماء جاوید محمد زئی جاں بحق ہو گئے ۔جاوید محمد زئی پاکستان تحریک انصاف کے مقامی چئیر مین ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :