ویٹرنری یونیورسٹی میں طلبا ء کے کا رو بار شروع کر نے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء)یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈاینیمل سائنسز لاہور کے بز نس انکیو بیشن سینٹر اور آفس اور ریسر چ انو ویشن اینڈ کمر شلا ئز یشن نے ملکر گذ شتہ روز تین طلبا ء کے اپنے کا رو بار شروع کر نے کے حوالے سے تقریب رو نما ئی کا انعقاد کیا۔ جس کی صدارت وا ئس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے کی جبکہ دیگر اہم شخصیا ت میں ڈاکٹر حفصہ زینب، ڈاکٹر شعیب سرور کے علا وہ طلبہ و طالبات کی بڑ ی تعداد نے شر کت کی۔

تقریب رو نما ئی میں یو نیورسٹی کے تینو ں گریجویٹ جن میں حسن نے ای درزی کے نام سے جو کہ آ ن لائن لیڈیز اینڈ جینٹس ملبو سات کی تیا ری کے بعد خریدار کے گھر کی دہلیز پر ڈلیوری دینے سے متعلقہ بز نس کے بارے میں بتا یا ،ڈاکٹر عدیل کا کاروبار کچنیٹ کیفے کے نام سے حفظا ن صحت کے اُ صو لو ںکے عین مطا بق عوا م النا س کو صاف ستھرے کھا نے کی فرا ہمی ہے جبکہ تیسر ے گریجو یٹ سجا د جنہو ں نے 90 X media کے نام سے سٹو ڈیو بنا نے اور فو ٹو گرا فی ڈیزا ئننگ کے شعبے کو اپنا نے سے متعلقہ کارو با رکو شروع کر نے سے متعلقہ مختلف پہلو ئو ں کے بارے میں شر کا ء کو تفصیلی بتایا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے اپنے خطاب میں طلبہ کے اقدام کو سرا ہا نیزکہا کہ ویٹر نری یونیورسٹی طلبہ کو اپنے کاروبار شرو ع کر نے سے متعلقہ تمام تر ممکنہ معا ونت مہیا کر ے گی۔ویٹر نری یونیورسٹی یواس بز نس سکو ل کی ٹیم نے یونیورسٹی آف سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی میر پور میں منعقد ہو نے وا لے ڈائس میگا ایونٹ آف انو ویشن اینڈانٹر پر ینیو ر شپ میں آرٹ ،ہیو مینیٹی،بز نس اور سو شل سائنسز کیٹیگر ی میں پہلی پوزیشن حا صل کی شیلڈ اور کیش پرا ئز ایک لا کھ بھی جیتا۔