بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا، مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے مزید بڑھ گئی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3 ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت 1266 ڈالر سے بڑھ کر 1269 ڈالر ہوگئی۔

مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 150 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 54550 روپے سے بڑھ کر 54700 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 46757 روپے سے بڑھ کر 46800 روپے ہوگئی۔ جمعرات کو مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 810 روپے سے بڑھ کر 886 روپے ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :