نیشنل بُک فائونڈیشن میں آرمی پبلک اسکول کے طلبہ اور اساتذہ کا تعلیمی دورہ

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء)نیشنل بُک فائونڈیشن میں آرمی پبلک اسکول کی آرٹس اور سائنس کے مختلف شعبوں سے متعلق طالبات اور اساتذہ کے ایک وفد نے تعلیمی دورہ کیا۔ آرمی پبلک اسکول کی ان طالبات اور اساتذہ کو نیشنل بک فائونڈیشن کے نیشنل بُک میوزیم، کوچہٴ کتاب، ابن خلدون کارنر، گوشہٴ نظامی گنجوی، گوشہٴ حافظ شیرازی، وال آف آنر، سمر بک کلب ، ریڈرز بک کلب، مائی بُک شیلف، ون سٹون بُک ، نیشنل بُک پارک اور این بی ایف بک شاپ کا دورہ کرایا گیا اور این بی ایف کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

وفد کو بتایا گیا کہ نیشنل بُک فائونڈیشن کتب بینی، عادتِ مطالعہ کے فروغ کے لیے مقاصد کی طرف کامیابی سے رواں دواں ہے اور علم و ادب، سائنس ، فلسفہ، تاریخ، اخلاقیات، تحقیق، بچوں کے ادب اور دیگر معلوماتی موضوعات پر کتابیں شائع کرنے کی وجہ سے ایک علمی ادبی اور ثقافتی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ملک بھر سے یونیورسٹیوں ، کالجوں، اسکولوں اور علم و ادب اور کلچر سے وابستہ اداروں سے وفود نیشنل بُک فائونڈیشن میں تعلیمی و ادبی دوروں پر آتے ہیں اور استفادہ کرتے ہیں، وفد نے نیشنل بُک فائونڈیشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کی ان کاوشوں کو سراہا اور اس دورے کو ایک مفید تعلیمی دورہ قرار دیا۔