رکن سندھ اسمبلی کامران اختر کی بلدیہ ٹائون میں پولیو وائرس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے ملاقات

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) حق پرست رکن سندھ اسمبلی کامران اختر نے بلدیہ ٹاؤن میں پولیو وائرس کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد عباس گوپانگ سے ان کے آفس میں ملاقات کی ، رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا کہ بلدیہ ٹاؤن میں پاکستان بھر سے آئے ہر رنگ و نسل کے لوگ آباد ہیں لہذا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر پر یہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی طرف سے جاری پولیو کے خاتمے کی مہم پر انحصار نہ کریں بلکہ خصوصی توجہ کے ساتھ بلدیہ ٹاؤن میں قائم پانچوں ہیلتھ ڈسپنسریوں میں پولیو وائرس کی شکایات اور نشاندہی کیلئے سیل کا قیام یقینی بنائیں تاکہ پولیو وائرس سے متاثرہ مریض کی بروقت شناخت پر اس مرض کو مذید پھیلنے سے روکا جاسکے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے بلدیہ غربی میں پولیو وائرس کے خاتمہ کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے حق پرست رکن اسمبلی کو بتایا کہ ایک وائرس زدہ مریض مذید بیس افراد کو متاثر کرسکتا ہے اور بلدیہ ٹاؤن کراچی واحد زون ہے جہاں حب و ساکران کے راستے عوام کی ایک بڑی تعداد داخل ہوتی ہے اسی طرح بلدیہ زون میں پختون برادری بھی کثیر تعداد میں رہائش پذیر ہے WHO کے سروے کے مطابق پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے خصوصا ایسے علاقوں میں کام کی زیادہ ضرورت ہے کہ جہاں نقل مکانی کرکے آنے والے لوگ آباد ہیںڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیو وائرس کی روک تھام کیلئے ڈسپنسریوں میں خصوصی سیل قائم کرنے کی بھی یقینی دہانی کرائی۔

متعلقہ عنوان :