منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی بلدیہ عالیہ غربی اور چائنیزفرم کے ہمراہ تفصیلی اجلاس

بلدیہ عالیہ غربی میں جلد کچرا اٹھانے کی حکمت عملی تیارکر لی گئی،جی ٹی ایس کے لئے مختص جگہوں پر باؤنڈری وال بنانے کاآغازآئندہ چند دنوں میں ہوگا

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈڈاکٹر اے ڈی سجنانی نے بلدیہ عالیہ غربی کے اعلیٰ افسران اور چائنیز فرم کے وفد کے ہمراہ بلدیہ عالیہ غربی میں جلد کچرا اٹھانے کی حکمت عملی تیار کرنے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عالیہ غربی میں کچرا اٹھانے کے سلسلے میں جو بھی مسائل درپیش ہیں انہیں جلد حل کر لیا جائے گا۔

اس موقع پربلدیہ عالیہ غربی کے ایڈمنسٹریٹر علی حیدر شاہ، میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرو، سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈکے سیکریٹری نادرخان،ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسجد محمود، ڈائریکٹر علی رضا، اور شفیق الرحمن، ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیاالماس سلیم و دیگرافسران کے علاوہ چائیز فرم کے نمائندے موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چائنیز فرم کے نمائندہ نے پریزینٹیشن دیتے ہوئے کچرا اٹھانے، جی ٹی ایس پہنچانے اور لینڈ فل تک منتقل کرنے کے عمل کو تفصیل سے بتایا۔

جبکہ انہوں نے درپیش مسائل سے بھی آگاہ کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر وسیم مصطفی سومرونے ٹرانسفرگاربیج اسٹیشن کے لئے مختص کی گئی جگہوں کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ پلاٹ پر قبضہ و دیگر مسائل کو حل کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔ چائنیز فرم کے نمائندے کے مطابق انہوں نے بلدیہ عالیہ غربی کا تفصیلی سروے کرکے مکمل ریکارڈ جمع کرلیا ہے جو کچرا اٹھانے کے عمل کو سہل بنائے گا۔

دریں اثناء ایم ڈی ڈاکٹر سجنانی نے کہا کہ ہم یہاں ایک ساتھ مکمل تعاون کے لئے بیٹھے ہیں تاکہ مل کر مسائل حل کر کے فوری طور پر کام کا باقاعدہ آغاز کر سکیںانہوں نے وہاں پرموجود افسران سے کہا کہ جی ٹی ایس کے لئے مختص جگہوں کو فوری طور پر باؤنڈری وال کیا جائے اورصفائی کی گاڑیاں، ٹرک و دیگر سامان کے لئے بھی جگہ مہیا کی جائے۔

متعلقہ عنوان :