نومسلم فلپائنی لڑکی مریم اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کرم ایجنسی پہنچ گئی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:15

نومسلم فلپائنی لڑکی مریم اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کرم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) فلپائن کی نومسلم لڑکی مریم اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے کرم ایجنسی پہنچ گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق فلپائن کی رہائشی لڑکی اپنی محبت کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے پاکستان کے علاقے کرم ایجنسی پہنچ گئی اور پاکستانی شہریت حاصل کرنے خواہش ظاہر کردی ہے اس سلسلے میں نومسلم مریم بی بی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا اور درخواست دائر کی کہ میں نے عمران نامی کرم ایجنسی کے رہائشی سے اسلام قبول کرنے کے بعد شادی کرلی ہے اور مجھے خدشہ ہے کہ مجھے ویزہ کی میعاد پوری ہونے پر ڈی پورٹ کردیا جائیگا لہذٰا مجھے پاکستانی شہریت دی جائے۔

مریم بی بی نے درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور نادرا کو فریق بنایا ہے کہ درخواست کے ساتھ نکاح نامے سمیت دیگر ضروری دستاویزات بھی منسلک کی گئی ہیں۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے مریم بی بی کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے سماعت 12 جنوری تک ملتوی کردی۔دوسری جانب نومسلم مریم کے شوہر عمران کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ میری اہلیہ کو ڈی پورٹ کردیا جائے گا لہذٰا عدالت اور وزرات داخلہ سے درخواست ہے کہ مریم کو پاکستانی شہریت دی جائے تاکہ ہم اپنی اگلی زندگی کا سفر کرسکیں۔