الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال محروم طبقے کیلئے تحفہ ہے ،احسان اللہ وقاص

سال میں 10اسپتال قائم کیے، ڈاکٹرمعراج الہدی صدیقی ،الخدمت پاکستان کی نمبرون فلاحی تنظیم ہے،حافظ نعیم الرحمن

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستا ن کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص نے کہا ہے کہ الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال محروم طبقے کیلئے تحفہ ہے ،اسپتال کے قیام سے شہریوں کو صحت کی عالمی معیار کی سہولتیں میسر آئیں گی ، یہ بات انہوں نے گلشن حدید میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر تے ہوئے کہی ،اس موقع پر امیرجماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی،امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن ،ڈاکٹر عذرا جمیل ،ڈاکٹررفیق خانانی ،صدرلانڈھی ایسوسی ایشن آف انڈسٹری اسلام الدین ظفر،اظہر چغتائی، صنعتکارہارون قاسم نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پراعجازاللہ خان ،ڈاکٹرتبسم جعفری ، انجینئر ٖصابر احمد، قاضی سید صدرالدین ،نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسلام ،بن قاسم کے امیر عبدالجمیل ، راشد قریشی خیر محمد تنیو،بیرون ممالک سے آئے ڈاکٹر عاصم جعفری ،طاہرہ امین ،فریدہ یعقوب فیملی اورکاشف بٹ، تاجر،صنعتکار،مزدور یونینز کے رہنمااورڈاکٹرز بھی موجودتھے،اس موقع پرسیکریٹری اسپتال مینجمنٹ کمیٹی ڈاکٹر عبد المالک نے اسپتال سے متعلق تفصیلی پریزینٹیشن پیش کی،احسان اللہ وقاص نے کہا کہ الخدمت 1990میں قائم ہو ئے ، یہ الخدمت کے پہلے صدر مرحوم طفیل محمد اورقاضی حسین احمد کی شخصیت کا فیض ہے کہ اس کا کام ملک بھر میں پھیل چکا ہے ،الخدمت نے روہنگیا مسلمانوں کی مدد کیلئے 26 کروڑجمع کیے ،دنیا بھر کے ادارے الخدمت کی خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ،روہنگیا بچوں کیلئے کام کرنے والی 10این جی اورز میں الخدمت کو تعلیم کا شعبہ ملا ہے، الخدمت کے یتیموں کی کفالت کیلئے آغوش مراکز قائم ہیں ،الخدمت کے پاس رضاکاروں کی بڑی تعداد کا ہونا اعزاز کی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نعت اللہ خان کی خدمات کی بھی تعریف کی ، الخدمت فریدہ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ سندھ میں لوگ صحت کی سہولتوں سے محروم ہیںاور تڑپ رہے ہیں ،الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال لوگوں طبی سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے، ،معراج الہدی صدیقی نے کہا کہ الخدمت نے 2 سال کے دوران سندھ میں 10 اسپتال قائم کیے ،جومستحسن اقدام ہے،حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ الخدمت پاکستان کی نمبر ون فلاحی تنظیم ہے یہ کراچی میں پاکستان کی سب سے بڑی این جی او کے طور پرکام کرہی ہے،یہ کفالت یتامیٰ ،عالمی معیار کے مطابق صاف پانی کی فراہمی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں میں کام کررہی تھر پاکر میں کنویں بنا کر وہاں کے لوگوں کو پانی فراہم کیا ،وہاں سیکڑوں منصوبے کام کر رہے ہیں ،الخدمت کی سروسز سے یومیہ ہزاروں لوگ استفادہ کر رہے ہیں ،الخدمت کے پاس رضاکاروں کی سب سے بڑی ٹیم ہے جو ہر مشکل وقت میں بلامعاوضہ کام کرتی ہے ،ڈاکٹر عبدالمالک نے کہا کہ اسپتال میں شعبہ اطفال وگائنی سمیت 8شعبے کام کر رہے ہیں ،اسپتال کی تعمیرکاکام جون 2014 میں شروع ہوا اوردسمبر 2015میں مکمل ہوا، اپریل2016میں او پی ڈی شروع ہوئی ،تعمیر پر90ملین اخراجات آئے،الخدمت اسپتال سے گلشن حدید کے ساتھ کھارو،ٹھٹھہ،دھا بیجی کے لوگوں کی صحت کی ضروریات بھی پورا کرے گا ،یہاں ماں اور بچے کی صحت کی ضرورت دستیاب ہیں ، اب تک اسپتال سے دولاکھ افراد استفادہ کر چکے ہیں ،جلد 24گھنٹے کی سہولت کیلئے بلڈ بینک قائم کر رہے ہیں ،چاہتے ہیں اسپتال کو وسعت دیں اور یہاں میڈیکل کالج قائم کیا جائے، مقررین نے اسپتال کے قیام کو سراہا اورالخدمت کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ،بعدازاں تمام مہمانوں کو اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا ،سید احسان اللہ وقاص ،ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی ،حافظ نعیم الرحمن و دیگر نے تختی کی نقاب کشائی کرکے اسپتال کا افتتاح کیا ۔

متعلقہ عنوان :