شہر میں مرغی اور انڈوں کی بڑھتی ہو ئی قیمتوں پر کمشنر کراچی عجا ز احمد خان کا نو ٹس پاکستان پو لٹر ی ایسو سی ایشن کے عہدیداران طلب

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے شہر میں مرغی اور انڈوں کی قیمت میں اضافہ کا نوٹس لے لیا ہے۔ انھوں نے پاکستان پولٹری ایسو ایشن کے عہدیداروں کو اپنے دفتر طلب کر لیا اور مرغی وانڈے کی قیمتوں میں بڑھتے ہوئے رحجان پر وضاحت طلب کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔I فرحان غنی ، ایڈیشنل کمشنر کراچی ۔

II افشاں رباب سید ،تمام ضلعی مجسٹریٹس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز،محکمہ لائیو اسٹاک، اوربیور و آف سپلائی کے افسران ،صارفین تنظیموں کے نمائندے شکیل بیگ ،عبا س با دامی ،عمر غوری ،محمد جنید ،پاکستان پو لٹری ایسو سی ایشن کے سی ای او غلا م فاروق ،کنوینیئر محمد سلیم ،لا ئیو اسٹاک ڈیپا رٹمنٹ کے ایڈ یشنل ڈائر یکٹر ڈاکٹر محمد علی راجپو ت ،ڈپٹی ڈائر یکٹر اے منا ن ،بیو رو آف سپلا ئی کے علی حید ر آرائیں اور ڈائریکڑ میڈیا مینجمنٹ کمشنر کراچی محمد شبیہ صدیقی کے علاوہ دیگر بھی مو جو د تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدائت کی کہ وہ شہریوں کو مرغی اور انڈوں کی مناسب قیمتوں پر دستیابی کو یقینی بنائیں اور اس سلسلہ میں ترجیحی اقدامات کریں۔پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے اجلاس کو یقین دلایا کہ وہ مرغی و انڈوں کی قیمت میں کمی لانے اور بڑھتے ہوئے رحجان کو روکنے کے لئے فوری کوششیں کریں گے اور جلد از جلدمرغی و انڈوں کی قیمتوںمیں کمی کو یقینی بنائیں گے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہریوں کو مناسب قیمت پر مرغی و انڈوں کی دستیابی اورفروخت کو یقینی بنانے کے لئے محکمہ لائیو اسٹاک، بیورو آف سپلائی پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر مربو ط اقدامات کریں گے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ مرغی انڈوں کی قیمتیں مناسب مقرر کی جائیں گی اور ان قیمتوں کو نافذ کر نے کے لئے انتظامیہ کے افسران قانونی کارروائی کریں گے ۔

جو دکاندار سرکاری قیمتوں کے علاوہ زائد قیمت پر مرغی و انڈے فروخت کرے گا اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کمشنر نے تمام ضلعی مجسٹریٹس تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ شہریوں کو سر کاری قیمتوں پر مرغی و انڈے دستیاب ہوں ۔ کمشنر نے ضلعی مجسٹریٹس کو یہ ہدایت بھی کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ دیگر اشیا کی طرح مر غی ا انڈوں کی سرکاری قیمتوں کی فہرست کو نمایاں طور پر اپنی دکانوں پر آویزاں کریں۔

متعلقہ عنوان :