انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 6 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.47 روپے سے گھٹ کر 110.41 روپے اور قیمت فروخت 110.57 روپے سے گھٹ کر 110.51 روپے ہوگئی۔

جمعہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید 110.30روپے سے گھٹ کر 110.20 روپے اور110.80روپے سے گھٹ کر 110.70 روپے ہوگئی۔ روپے کے مقابلے میں یورو اور برطانوی پائونڈر کی قدر میں استحکام رہا جس کے نتیجے میں بالتریب یورو کی قیمت خرید129.50 روپے اور قیمت فروخت 131.50 روپے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خرید 146.00 روپے اور قیمت فروخت 148.00 روپے پر مستحکم رہی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو سعودی ریال کی قیمت خرید میں 5 پیسے کی کمی اور فروخت میں 5 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت میں 10 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں بالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید 29.25روپے سے گھٹ کر 29.20 اور قیمت 29.45 روپے سے بڑھ کر 29.50 روپے جبکہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 29.90 روپے سے بڑھ کر 30.00 روپے اور قیمت فروخت 30.20 روپے سے بڑھ کر 30.30 روپے ہوگئی ۔

متعلقہ عنوان :