سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن کے 8افسران کے خلاف ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کے احکامات پر محکمہ جاتی کارروائی

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) تعمیراتی بائی لاز کے خلاف بلڈنگ پلان کی منظوری پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سکھر ریجن کے 8افسران کے خلاف ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کے احکامات پر محکمہ جاتی کارروائی میں 5افسران کوگریڈ17عہدے سے تنزلی کرکے گریڈ16کردیاجبکہ 3افسران کے سالانہ انکریمنٹ کوروک دیاگیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹرجنرل آغامقصودعباس کوسکھرریجن میں تعمیرای قوانین کے خلاف بلڈنگ پلان کی منظوری سے متعلق شکایات موصول ہونے پرایک انکوائری کمیٹی شکیل دی گئی تھی جس کی رپورٹ کی روشنی میں دانستہ غفلت برتنے پر 5افسران کومخصوص مدت کے لئے ان کے عہدے سے تنزل کیاگیاہے ان میں شامل اسسٹنٹ ڈائریکٹرروشن علی کمبھار،کوتین سال تک جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرزسیدرحمت شاہ عرف ایوب شاہ،عنایت اللہ بھٹو،امجدعلی شیخ اورفیصل سولنگی کی ایک سال کیلئے گریڈ17سے 16میں تنزلی کردی گئی ہے اس کے علاوہ انکوائری رپورٹ کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹرزفیاض احمد صدیقی ،ظفراللہ دھاریجو اور عبدللطیف جروارکے سالانہ انکریمنٹ سال 2017اور2018ء کوروک دیاہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ڈائریکٹرجنرل ایس بی سی اے آغامقصود عباس نے کہاہے کہ بلڈنگ بائی لاز کے مطابق امور اور اس پرعملدرآمد کویقینی بنانا ایس بی سی اے افسران وایمپلائز کے فرائض منصبی کاجزولازم ہے ، اس میں دانستہ یانادانستہ کسی بھی بددیانتی یاغفلت کوہرگز برداشت نہیں کیاجائے گا اور بغیرکسی سفارش کوخاطرمیں لائے سخت محکمہ جاتی تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :