ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر منگلی پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ 22 مردخواتین بچے بازیاب کرکے عدالت میں پیش

جمعہ 22 دسمبر 2017 20:15

سانگھڑ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کے حکم پر منگلی پولیس کا زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ 22 مردخواتین بچے بازیاب کرکے عدالت میں پیش ، ڈسٹرکٹ سیشن جج سانگھڑ کو پنوں کھولھی نے درخواست دی کہ زمیندار محبت بروہی کے ہمارے عزیزوں کو قید کر رکھا ہے جن سے جبری مشقت کرائی جاتی ہے، عدالت کے حکم پر منگلی پولیس کے ایس ایس آئی طالب حسین جٹ نے پولیس نفری کے ہمراہ کاری چھن نواحی گاؤں میں زمیندار محبت بروہی میں چھاپہ مار کر 22 مرد خواتین اور بچوں جس میں کھیموں ، رام جی ، فوٹو، مسمات امرو، پاروتی،واڑی، دیگر بچوں کو بازیاب کرکے سانگھڑ کی عدالت میں پیش کیا ، عدالت نے غریب کسانوں کو ان کی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کی اجازت دے دی۔

متعلقہ عنوان :