پاکستان کی کلبھوشن معاملے پرمئوثرسفارتکاری پربھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا

پاکستان نے کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کاسفری شیڈول،میڈیا کوریج اورسفارتکار سے متعلق تفصیلات مانگی ،لیکن بھارت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ترجمان دفترخارجہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 دسمبر 2017 18:35

پاکستان کی کلبھوشن معاملے پرمئوثرسفارتکاری پربھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر2017ء) : پاکستان کی بھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کیلئے مئوثرسفارتکاری پربھارت بوکھلاہٹ کا شکارہوگیا، پاکستان کے اصرارکے باوجود بھارت نے تاحال کوئی جواب نہیں دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ پاکستان نے اپنے بیان میں کہا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پربھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ کوملاقات کی اجازت دی گئی۔

بھارت پاکستان کی مثبت سفارتکاری سے کشمکش کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان نے بھارتی جاسوس کی والدہ اور اہلیہ کا سفری شیڈول، میڈیا کوریج کی تفصیلات مانگی لیکن پاکستان کے بار بار اصرارکے باوجودبھارت کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کاجواب نہیں دیا جارہا۔ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے ہمراہ کون سا بھارتی سفارتکار ملاقات کاحصہ ہوگا اس بارے تاحال نہیں بتایا گیا۔ کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کے فلائٹ اورسفری شیڈول سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔اسی طرح میڈیا کوریج کے بارے بھی نہیں بتایا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہناہے کہ پاکستان کی فراخ دلی اورسفارتکاری کا جواب نہ آنا مایوس کن ہے۔واضح رہے پاکستان کی پیشکش پربھارتی جاسوس کلبھوشن کی والدہ اور اہلیہ کی ان سے ملاقات 25دسمبر کوہوگی۔

متعلقہ عنوان :