صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے کوتاہی برداشت نہیں‘سید زاہد عزیز

تمام واٹر سپلائی لائنوں کی فلشنگ اور کلورینیشن ہنگامی بنیادوں پر کی جائے‘ایم ڈی واسا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) مینیجنگ ڈائریکٹر واسا سیدزاہد نے کہا کہ لاہور کے شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی واسا کی اولین ترجیح ہے، تمام ٹیوب ویلوں پر نصب کلورینیٹر زپر کلورین موجود ہو اوروہ درست حالت میں کام کررہے ہوں۔واسا ہید آفس میں افسران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ تمام واٹر سپلائی لائنوں کی فلشنگ اور کلورینیشن ہنگامی بنیادوں پر کی جائے۔

اگر کہیں سے آلودگی کی شکایت موصول ہوتو وہاں پرپانی میں کلورین کی مقدار بڑھائی جائے اور واٹر سیمپل درست ہونے تک لائنوں کی صفائی جاری رکھی جائے۔انہوںنے کمیسٹ واسا کو بھی ہدایت کی کہ لاہور شہر کے تمام علاقوں سے پانی کے نمونہ جات کی وصولی کی رفتار بڑھا دی جائے اور اگر کہیں سے پانی کے کوئی بھی نمونہ درست نہ آنے کی صورت میں ہنگامی بنیادوں پر ایکشن لیا جائے اور اس کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے ۔

(جاری ہے)

واٹر سیمپل کی درستگی تک تمام عملہ اور افسران دفترنہ چھوڑیں۔انہوںنے کہا کہ تمام ٹاؤنز کے ڈائریکٹروں کے ساتھ صاف پانی کی فراہمی کے سلسلہ میں ہفتہ وار میٹنگ ہوگی اور تمام ڈائریکٹر صاحبان واٹر کوالٹی کی رپورٹ پیش کریں گے کہ ان کے علاقے میں آلودگی کی کتنی شکایات پائی گئی ہیں اور کتنی شکایات پرریمیڈی دی گئی ہے ۔اس سلسلہ میں کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوںنے کہا کہ تمام ٹیوب ویلوں کی سرپرائیز چیکنگ بھی کی جائے گی۔ اورکسی بھی ٹیوب ویل پر کلورینٹر چالو حالت میں نہ ہوا توعملہ اور متعلقہ افسران کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :