احتساب کے عمل کو اب ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے ‘چوہدری محمدسرور

پی ٹی آئی جمہوریت کے ساتھ ہے ،ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے‘ کارکنوں سے گفتگو

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:33

احتساب کے عمل کو اب ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے ‘چوہدری محمدسرور
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) تحر یک انصاف کے مر کزی راہنما و سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو اب کسی صورت ’’بر یک ‘‘نہیں لگنی چاہیے ملک سے آخری چور اور ڈاکوکو پکڑ نے تک اب احتساب کا عمل جاری رہنا چاہیے ،کر پشن کر نیوالوں کا تعلق کسی بھی جماعت سے ہواسکو پکڑ نا ہوگا تاکہ ملک کو کر پٹ اور چور سیاستدانوں سے نجات ملے سکے ،تحر یک انصاف جمہوریت کے ساتھ ہے اور ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے ۔

جمعہ کے روز پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کر پشن کر نیوالوں کا ان کے انجام سے دوچار ہونا حق اور سچ کی فتح ہے اور پوری قوم کا مطالبہ ہے کہ کرپشن کر نیوالوں کے خلاف کاروائی کا سلسلہ اب ختم نہیں ہوجا نا چاہیے بلکہ کر پشن کر نیوالوں کا اس ملک سے مکمل خاتمہ کر نا ہوگا کیونکہ اسکے بغیر پاکستان کسی صورت آگے نہیں بڑھ سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں کر پشن کے خلاف جنگ لڑ کر اس میں جو کامیابی حاصل کی ہے وہ پورے پاکستان کے عوام کی فتح ہے اور ہم قوم کو یقین دلاتے ہیں کہ تحر یک انصاف اس ملک کے عوام کے حقوق کیلئے آخری حد تک جائے گی اور ملک کو بحرانوں سے نکال کر ہی دم لیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ کر پشن کر نیوالے کا تعلق چاہے کسی بھی جماعت سے ہو ان کو معافی نہیں ملنی چاہیے سیاست کے میدان کو کر پشن سے مکمل پاک کر نا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :