جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوا نے امریکی صدر ٹرمپ کے حالیہ فیصلے کے خلاف احتجاج ریلی نکالی،مظاہرین نے اسرائیل اور امریکہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مشتاق احمدخان کہتے ہیں کہ امریکی صدر کافیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں،ہر فور م پر اسکے خلاف لڑیں گے،،،القدس ہمیشہ آزاد رہے گا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے کارکن جناح پارک میں جمع ہوئے، اوروہاں سے ریلی کی شکل میں امریکی قونصلیٹ کی جانب روانہ ہوئے ، ریلی کی قیادت جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان کررہے تھے،ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انکاکہنا تھا کہ اسرائیل امریکا کی ناجائز اولاد ہے،امریکی صدر ٹرمپ کافیصلہ کسی بھی صورت قبول نہیں،ہر فور م پر اسکے خلاف لڑیں گے ،القدس ہمیشہ آزاد رہے گا ،امریکہ کے ناپا ک عزائم خاک میں ملائیں گے، اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی ،ریلی پشاورپریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوگئی۔