پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم پی اے ضیاء اللہ افریدی کے فنڈز روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم پی اے ضیاء ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلی خیبرپختونخوا کی جانب سے ایم پی اے ضیاء اللہ افریدی کے فنڈز روکنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس یحیی آفریدی اور جسٹس غضنفر نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

حلقہ پی کے ون سے منتخب ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ آفریدی نے ایک ارب روپے کی بندش کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں رٹ دائر کی تھی ۔

ممبر صوبائی اسمبلی نے کیس میں وزیراعلی خیبر پختونخواہ ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، ناظم ٹاون اور ٹائون میونسپل آفیسر کو فریق بنایا تھا ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی کو فنڈز روکنے کا اختیار نہیں ۔عدالت نے وزیراعلی کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے فنڈز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

متعلقہ عنوان :