پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پشاور میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

ملزمان نے صرافہ بازار میں حاجی اورنگزیب نامی جیولر سے پانچ کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا محکمہ انسداد دہشت گردی نے خفیہ اطلاع پر لیڈی ریڈنگ ہسپتال روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے دو بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا ۔ گرفتار ملزمان فیاض اور محمد ارشد نے صرافہ بازار میں حاجی اورنگزیب نامی جیولر سے 5کروڑ روپے بھتے کا مطالبہ کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دی تھیں ۔سی ٹی ڈی کے مطابق دونوں بھتہ خوروں کا تعلق پشاور سے ہے جن کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :