پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام تعارفی تقاریب اختتام پذیر

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:30

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) پنجاب یونیورسٹی لائبریری کے زیر اہتمام رواں برس نئے داخل ہونے والے طلبائو طالبات کیلئے نومبر کے پہلے ہفتے شروع ہونے والے لائبریری بارے تعارفی پروگرامز اختتام پذیر ہوگئے،انسٹیٹیوٹ کیمیکل انجیئنرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے طلبہ کیلئے منعقدہ آخری پروگرام میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے چیف لائبریرین ڈاکٹر محمد ہارون عثمانی نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے 40 مختلف شعبوں کے تقریباً7ہزارطلبائوطالبات نے تعارفی پروگرامز سے استفادہ کیا،انہوں نے کہا کہ بیشتر طلبائو طالبات نے اس پروگرام کے ذریعے لائبریر ی کے استعمال بارے جدید علم سیکھا،انہوں نے بہترین تقاریب منعقد کرنے پر منتظمین کی کاوشوں کی تعریف کی۔

متعلقہ عنوان :