نیشنل سینئرز کرکٹ کپ :عامر کیبلز نے انکم ٹیکس سینئرز کو 214 رنز سے ہرادیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:28

نیشنل سینئرز کرکٹ کپ :عامر کیبلز نے انکم ٹیکس سینئرز کو 214 رنز سے ہرادیا
لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) 19 ویں نیشنل سینئرز کرکٹ کپ کا میچ عامر کیبلز اور انکم ٹیکس سینئرز کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گرائونڈ پر کھیلا گیا جو کہ عامر کیبلز نے 214 رنز سے جیت لیا۔ تفصیلات کے مطابق عامر کیبلز کے کپتان عامر الیاس بٹ نے ٹاس جیت کر خود پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 30 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر 266 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

افضل شاہ نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گرائونڈ کے چاروں طرف آزادانہ سٹروک کا استعمال کرتے ہوئے 9 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 102 رنز بنائے۔ جمشید علی 60، عامر الیاس بٹ 24، ریحان ریاض 25، سلیم الہٰی 19 اور امتیاز تارڑ نے 16 رنز ناٹ آئوٹ بنائے۔ انکم ٹیکس سینئرز کی طرف سے سعید خان نے 3/28، سلطان علی 2/55 اور یار محمد نے 1/41 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں انکم ٹیکس سینئرز 22 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 52 رنز بناسکی۔ فیصل محمود 17 اور سعید خان نے 11 رنزا بنائے۔ عامر کیبلز کی طرف سے عمدہ بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے جاوید خان نے 3/5، نوید صوفی 4/15، ریحان رئوف 1/5، ریحان ریاض 1/9 اور اکبر علی نے 1/18 وکٹ حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :