اوپن پولو چیمپئن شپ: نیوایج نے گارڈ گروپ کو 9-4 سے ہرا دیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:28

اوپن پولو چیمپئن شپ: نیوایج نے گارڈ گروپ کو 9-4 سے ہرا دیا
لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام سامبا بینک لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2017ء کے چوتھے روزنیوایج نے گارڈ گروپ کو 9-4 سے ہرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں ساما بینک لاہور اوپن پولو چیمپئن شپ 2017ء کے سلسلے میں میچز جاری ہیں جنہیں دیکھنے کیلئے تماشائیوں کی ایک اچھی تعداد گرائونڈ میں موجود تھی۔

نیوایج کی ٹیم نے پہلے چکر میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی۔ گارڈ گروپ کی طرف سے پہلے چکر میں ایک گول سکور ہوا۔ دوسرے چکر میں نیوایج کی ٹیم نے تین جبکہ گارڈ گروپ کی ٹیم نے ایک گول سکور کیا۔ تیسرے چکر میں نیوایج کی ٹیم نے تین گول سکور کیے مگر گارڈ گروپ کی ٹیم کوئی گول نہ سکور کر سکی۔ چوتھے چکر میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک گول سکور کیا۔

(جاری ہے)

اس طرح نیوایج نے یہ مقابلہ 9-4 سے جیت لیا۔ نیوایج کی طرف سے شاہ شمیل عالم نے چار، المان جلیل اعظم اور احمد علی ٹوانہ نے دو دو جبکہ عدنان جلیل اعظم نے ایک گول سکور کیا۔ گارڈ گروپ کی طرف سے تیمور مواز خان نے تین جبکہ تیمور علی ملک نے ایک گول سکور کیا۔ اب دو اہم میچ بروز اتوار کو کھیلے جائیں گے۔ پہلا لیگ میچ دوپہر دو بجے ڈائمنڈ پینٹس کا مقابلہ گرین آرچرڈ/ریجاس کے درمیان جبکہ دوپہر تین بجے الائیڈ بینک کا مقابلہ حبیب میٹرو لائنز/ماسٹر پینٹس کی ٹیم کے ساتھ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :