سیاست دان ہوں یا افسران انہیں اختیارات اور اقتدار کی گلیوں میں گم نہیں ہوناچاہیے ،گورنر پنجاب

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:28

سیاست دان ہوں یا افسران انہیں اختیارات اور اقتدار کی گلیوں میں گم نہیں ..
لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سیاست دان ہوں یا افسران انہیں اختیارات اور اقتدار کی گلیوں میں گم نہیں ہوناچاہیے بلکہ صدق دل سے عوام کے اندر رہتے ہوئے ان کی خدمات کو اپنا شعار بنانا چاہیے، بلاشبہ بیوروکریسی اور سول افسران حکومت کا اہم حصہ ہیں جو گڈگورننس کو یقینی بنانے میں حکومت کے شانہ بشانہ چلتے ہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سول سروسز اکیڈیمی میں چالیسویں سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا،گورنر پنجاب نے نوجوان افسران سے کہا کہ وہ عوامی خدمات کو اپنا شعار بناتے ہوئے اپنی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کی ادائیگی کے دوران صرف اور صرف قومی مفادات ، عوامی فلاح اور میرٹ کو ملحوظ رکھیں،انہو ںنے کہا کہ ہم اہل اقتدار و اختیارکو عوام کی حکمرانی کے لیے نہیں بلکہ ان کی خدمت کے لیے اپنے جذبے کو کارفرما رکھنا ہے،گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ کا دروازہ کھٹکھٹانے والی آپ کی رعایا نہیں ، آپ کے اپنے لوگ ہیں اورآپ کی اعانت کے مستحق ہیں ،وہ اگر چہ مرد ہوں یا خواتین ، ملازم پیشہ ، یا زراعت پیشہ ، ان کا تعلیم سے تعلق ہو یا صحت سے ، مسجدسے ہو یا آرٹس کونسل سے ، وہ شاعر ہوں یا تاریخ دان یا کھلاڑی ، سب سے آپ کا رابطہ، آپ کا تعلق انتہائی اہم ہے،انہوں نے کہا کہ آپ غریب آدمی کی دوریوں کو دور کریں ، ان کے قریب جائیں اور ان کے مسائل سے آگہی حاصل کریں ، یہ اسی صورت ممکن ہے جب آپ اپنے دفتر سے باہر اپنی سب ڈویژ ن کے ایک ایک حصے سے خود واقف ہو ںگے اور دفتری امور کی انجام دہی کے لیے اس علاقے میں رہنے والے تمام طبقات اور مکاتب فکر کے لوگوں کی سوچ سے آگاہ ہو کر نہایت فہم کے ساتھ اپنے فیصلوں تک پہنچیں گے، گورنر پنجاب نے کہا کہ آپ جہاں بھی خدمات انجام دیں گے وہ پاکستان کا حصہ ہو گا،انہوں نے کہا کہ آپ کے اپنے لوگوں کے مسائل حل کرنے سے جو سکون آپ کو میسر آئے گاوہ کسی اورکو ممکن نہیں،گورنر پنجاب نے کہا کہ کم ترقی یافتہ علاقوں کو قومی دھارے میں لانے کے لیے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کا ر لائیں،اس موقع پر گورنر پنجاب نے تربیت مکمل کرنے والے افسران میں سرٹیفکیٹس اور تعریقی اسنا د تقسیم کیں ، قبل ازیں ریکٹراین ایس پی پی،ڈائریکٹر جنرل سول سروسز اکیڈیمی عظمت علی رانجھا نے سپیشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے اغراض و مقاصد اور اس کی نمایاں خصوصیات پر گورنر پنجاب کو بریف کیا ، ڈائریکٹر پاکستان ایڈمنسٹریٹوسروس سارہ سعید نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :