چیئرمین میر کبیر احمد کی زیر صدارت سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے منتقل کردہ اختیارات کا اجلاس

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) سینیٹ فنکشنل کمیٹی برائے منتقل کردہ اختیارات کے چیئرمین سینیٹر میر کبیر احمد کی صدارت میں منعقد ہونے والے اجلاس میں اٹھارویں ترمیم کے تحت صوبوں کے قرض حاصل کرنے کے طریقہ کار کا معاملہ زیر بحث آیا۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ صوبہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے بقایاجات نہیں مل رہے اوروفاق سے قرض بھی جاری نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ کمیٹی نے وفاق اور مرکزکے معاملات پر گہری نظر رکھی ہوئی ہے۔ جس کا ثبوت آج کا ایجنڈا ہے۔ افسوس ہے کہ ابھی تک بلوچستان اور خیبرپختونخوا کو وفاق سے قرض جاری نہیں کیے گئے۔ کمیٹی نے وزارت خزانہ کی رپورٹ مسترد کردی اور اگلے اجلاس میں اکنامک افئیرز ڈویژن کو طلب کیا گیا ہے۔ چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ مفصل اور جامع بریفنگ دی جائے۔ اجلاس میں سینیٹرز تاج حیدر ، عطا ء الرحمان ، نثار محمد ،عثمان خان کاکڑ، کامل علی آغا اور لیاقت خان ترکئی کے علاوہ متعلقہ وزارتوں اورمحکمہ جات کے افسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :