انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام آئندہ ماہ سے شروع ہو گا ، الیکشن کمیشن

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام انتخابی فہرستوں کی نظرثانی کا کام 5 جنوری 2018ء سے شروع ہو گا جو 30 اپریل کو مکمل ہو گا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابی فہرستوں کی متوقع نظرثانی کے جاری شدہ شیڈول کے مطابق نقشوں کی خریداری اور فیلڈ آفیسر تک انہیں ارسال کرنے کا کام 5 جنوری تک مکمل کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

نئے شناختی کارڈ ہولڈر کی تصدیق کا کام 15 جنوری سے 8 فروری تک مکمل کیا جائے گا۔ نئے تصدیق شدہ شناختی کارڈ ہولڈروں کی ڈیٹا انٹری کا کام 9 فروری سے 18 فروری تک مکمل ہو گا۔ اپ ڈیٹ شدہ انتخابی فہرستوں کی پرنٹنگ کا کام 19 فروری سے 5 مارچ تک کیا جائے گا۔ ابتدائی انتخابی فہرستیں 30 دنوں کیلئے 6 مارچ سے 4 اپریل تک مختلف ڈسپلے مراکز و رجسٹریشن آفیسرز کے دفاتر میں آویزاں کی جائیں گی۔ ان پر اعتراضات 40 دنوں میں 14 اپریل تک نمٹائے جائیں گے جبکہ ڈیٹا انٹری، پرنٹنگ اور انتخابی فہرستوں کی سپلائی کا کام 30 اپریل تک مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :