․انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی رہنما زہر شاہد قتل کیس کی سماعت تفتیشی افسراورگواہان کی عدم حاضری پر 4 جنوری تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما زہر شاہد قتل کیس کی سماعت تفتیشی افسروں اور گواہان کی عدم حاضری پر 4 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پی ٹی آئی خاتون زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں آج بھی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی گواہی کے لیے پیش نہ ہو سکے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو حاضری یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے مزید کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کر دی ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں ملزمان راشد عرف ٹیلر ، زاہد عباس زیدی ، عرفان عرف لمبا اور کلیم گرفتار ہیں ۔ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما کو مئی 2013 ء میں ان کے گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :