سپریم کورٹ میںایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈاکٹرز کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ جمع کر ادی

سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 17 سے 19 کے ڈاکٹروں کی منظوری دے دی گئی ،ایڈوکیٹ جنرل سندھ

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے ڈاکٹرز کی ترقیوں سے متعلق رپورٹ جمع کر ادی ۔ عدالت نے سماعت آئندہ سیشن کے لیے ملتوی کر دی ہے ۔جمعہ کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈاکٹروں کی ترقی و تعیناتی کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے رپورٹ جمع کرائی ۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سلیکشن بورڈ کے اجلاس میں گریڈ 17 سے 19 کے ڈاکٹروں کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

اجلاس میں گریڈ 17 سے 18 میں 50 ، گریڈ 18 سے 19 میں 33 جبکہ گریڈ 19 سے 20 میں 133 ڈاکٹرز کو ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ گریڈ 17 سے 18 میں 183 وومن میڈیکل آفیسروں کو بھی ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ رپورٹ میں عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ جنوری میں اگلے اجلاس کے دوران 2 ہزار سے زائد ڈاکٹروں کی ترقی کا معاملہ زیر غور آئے گا ۔ عدالت نے سماعت آئندہ سیشن کے لیے ملتوی کر دی ۔

متعلقہ عنوان :