احتساب عدالت میں پولیس پٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی پر 4 جنوری تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) احتساب عدالت نے پولیس پٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے سے متعلق دائر نیب ریفرنس کی سماعت فاضل جج کی رخصتی کے باعث 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو احتساب عدالت میں پولیس پٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے سے متعلق دائر نیب ریفرنس کی سماعت ہوئی ۔ عدالت میں ریفرنس میں نامزد ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین کو پیش کیا گیا ۔ تاہم فاضل جج کی رخصتی کے باعث ریفرنس پر مزید کارروائی 4 جنوری تک ملتوی کر دی گئی ۔ واضح رہے کہ ملزمان پر پولیس پٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کرپشن کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :