سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان علی رضا کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:26

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) سندھ ہائی کورٹ نے سابق صدر نیشنل بینک آف پاکستان علی رضا کی درخواست ضمانت پر وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے ۔ جمعہ کوسندھ ہائیکورٹ میں سابق صدر نیشنل بینک و دیگر ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی ۔

(جاری ہے)

عدالت میں ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسیکیوٹر نے درخواست ضمانت پر دلائل مکمل کیے ۔

عدالت نے ملزمان کے وکلاء اور نیب پراسکیوٹر کی جانب سے دلائل مکمل ہونے کیس کے مرکزی ملزم علی رضا کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔ واضح رہے کہ عدالت اس قبل کیس کے دیگر ملزمان عمران بٹ ، وسیم احمد اور زبیر احمد کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ کر چکی ہے ۔ ملزمان پر نیشنل بینک بنگلہ دیش برانچ میں اربوں روپے کرپشن کرنے کا الزام ہے ۔

متعلقہ عنوان :