مقامی عدالت میں ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کا معاملہ،تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر سماعت 30دسمبر تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:25

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) مقامی عدالت میں ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر و دیگر کے مقدمات کی سماعت ،عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے مقدمہ کا چالان پیش نہ کرنے پر مزید کارروائی 30دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو مقامی عدالت میں ریڈ زون میں ہنگامہ آرائی کے الزام میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر و دیگر کے مقدمات کی سماعت ہوئی۔

عدالت میں فکس اٹ کے بانی عالمگیر خان اور دیگر ملزمان پیش ہوئے ۔عدالت میں آج بھی تفیشی افسر کی جانب سے مقدمہ کا چالان جمع نہیں کرایا جاسکا جسکے باعث عدالت نے مزید کارروائی 30دسمبر تک ملتوی کردی۔واضح رہے کہ فکس اٹ کے بانی عالمگیر و دیگر ملزمان پر گورنر ہاوس کے باہر تعلیم کے معاملے پر کئے گئے احتجاج کے دوران ہنگامہ آرائی کے الزامات ہیں۔

متعلقہ عنوان :