کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریبا 300استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں، وسیم آفتاب، وائس ..
تازہ ترین : 1

کراچی کے مختلف علاقوں میں تقریبا 300استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں، وسیم آفتاب، وائس چیئر مین پی ایس پی

شہر بھر سے لیاقت آباد فلائی اوورز آنے والے تمام راستوں پرکارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئر مین وسیم آٖفتاب نے کہاکہ پی ایس پی کے 24دسمبر کو لیاقت آباد فلائی اوورز پربھر پور عوامی طاقت کا مظاہرہ کریںگی جس کی تیاریاں زور شور کے ساتھ جاری ہیں، جس سے پی ایس پی کے چیئرمین مصطفی کمال اور دیگر اہم رہنما خطاب کریں گے۔ جلسے کے لیے شہر بھر سے لیاقت آباد فلائی اوورز آنے والے تمام راستوں پرکارکنان کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے ہیںسینٹرل میں لیاقت آباد (الکرم اسکوائر)نارتھ کراچی (قریشی ہوتل ناگن چورنگی)نارتھ ناظم آباد(فائیو اسٹار چورنگی)ناظم گلبہار (گولیمار چورنگی،گول مارکیٹ چھوٹا میدان)فیڈرل بی ایریا(حبیب بینک عائشہ منزل)ڈسٹرکٹ کورنگی میں لانڈھی ( عمران شہید پارک لانڈ ھی نمبر 4، ملت سی این جی گلشن ملت نزد یوسی 23)کورنگی ( دھائی نمبر )ملیر ( حرمین چورنگی کالا بورڈ نزد سعود آباد پولس اسٹیشن)شاہ فیصل ( شمع شاپنگ سینٹر)ملیر میں بن قاسم( اسٹل موڑ گلشن حدید) گڈاپ ( پہلوان چوک دھنی بخش گوٹھ) قائد آباد ( مین قائد آباد اسٹاپ)ایسٹ میں اسیکم 33( پیراڈائیز بیکری )گلستان جوہر( سٹی بیکر ی بلاک 17پرفیوم چوک ) گلشن اقبال (ڈھاکہ سوئیٹس گلشن چورنگی)سائوتھ میں بزنس روڈ( نعمان سینٹر ایمپریس مارکیٹ) رنجچھوڑ لائن( راگھوا سٹریٹ ، رامسوامی ) گارڈن( فوارہ چوک یو سی 19)لیاری ( ٹھٹہ بس اسٹاپ لیمارکیٹ) ویسٹ میں پاک کالونی ( مین رود بڑا بوردڈ ) بلدیہ سعید آباد ( بلدیہ گرائونڈ ، زنیب مارکیٹ ) قصہ علی گڑھ ( قذافی چوک اورنگی ٹاون نمبر ۱، قطر موڑ ) سرجانی (4kچورنگی ) اسطری طرح پورے کراچی میں تقریبا 300استقبالیہ کیمپ لگائے ہیں جب کہ اہم شاہراہوں اورراستوں کوبرقی قمقموں، رنگ برنگی جھالروں سے سجایا گیا ہے اورتمام راستوں پر پینافلکس اسکرینیں، پاکستانی پرچم اور خوش آمدید کے بینرز آویزاں کیے گئے ہیں جو لوگوں کی توجہ کا مرکز بننے ہوئے ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 22/12/2017 - 19:24:31

اس خبر پر آپ کی رائے‎

متعلقہ عنوان :