کراچی کی عوام 24دسمبر کو ہونے والے جلسے میںشرکت کرکے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کوسنواریں، رضاہارون

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:24

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پاک سر زمین پارتی کے سیکریٹری جنرل رضاہارون نے کہا کہ کراچی کی عوام 24دسمبر کو ہونے والے جلسے میںشرکت کرکے مصطفی کمال کا ساتھ دیں اور اپنی آئندہ نسلوں کے مستقبل کوسنواریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے 24دسمبر کے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقے منعقدہ عوامی رابطہ مہم جن میں ناظم آباد،گلبیارچاندنی چوک، پاپوش نگر،ناظم آباد گلبہار ال مدینہ،نیو کراچی یوسی 4 اسٹاپ 3,4سیکٹرز،نیو کراچی 5ایف لال مارکیٹ، دعا چوک،رنچھوڑلائن،نارین پورا مارکیٹ،گارڈن اللہ مہر چوک ہوسی 18بی،کورنگی نمبر 1،ناصر کالونی،سیکندر والا خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سیکریٹری جنرل رضا ہارون،سینیئر وائس چیئرمین ڈاکٹر صغیر احمد،وائس چئیر مین وسیم آفتاب، افتخار رندھاوا،نیشنل کونسل کے اراکین آصف میمن مبشر امام محمد عبد الرزاق،محمد دلاور،عاصم اسحاق،دانش خان، حفیظ الدین،ڈاکٹر موہن، ڈاکٹر زبیر محمد عارف خان،ناصر جمال، قمر اختر،افاق جمال، پی ایس پی رہنما و ڈپٹی مئیر کراچی ارشد ویرا، سلمان مجاہد بلوچ دیگر زمہ داران بھی موجود ہیں انہوں نے کہاکہ پاک سرزمین پارٹی کراچی سمیت پوریسندھ کے عوام کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرکے عوامی ترجمانی کررہی ہیں انہوں نے کہا کہ کوئی فکر نہیں ھے تمھیں اپنے حقوق کے لئے خود کھڑا ہونا پڑے گا اور 24دسمبر کے جلسے میں شرکت کرکے یہ ثابت کرنا ھوگا کہ یہ حکمران ہمارے حقیقی نمائندے نہیں ہیںانہوںنے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ 24دسمبر کو ہونے والے جلسہ عام میں کیثر تعداد میں شرکتِ کریں اور کامیاب بناکر اپنے حصّہ کا دیا جلائیں۔

متعلقہ عنوان :