چکدرہ ‘ملاکنڈتعلیمی بورڈکے زیر اہتمام ا نٹرسپلمنٹری کے نتائج کا اعلان 25 دسمبرکو ہوگا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:24

چکدرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے زیر اہتمام انٹر ضمنی ( سپلمنٹری ) کے امتحان2017 ؁ء کے نتائج کا اعلان 25 دسمبرکو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکنڈری ایجوکیشن ملاکنڈکے کنٹرولر امتحانات کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق25 دسمبر بروز پیرصبح نوبجے انٹر ضمنی ( سپلمنٹری )نتائج کیلئے گزٹ بک کی کاپیاں مبلغ 500 روپے فی کاپی کے حساب سے سیکریسی سیکشن مالاکنڈ بورڈ سے وصول کی جا سکتی ہے۔ امیدواروں کی ڈی ایم سیز ان کے متعلقہ امتحانی مراکز میں پہنچادی جائیں گی۔ جن امیدواروں کے ذمے واجبات ہیں، ان کی ڈی ایم سیز کے حصول کے لئے بورڈ آفس (انٹر سکشن) سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔