غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت21فروری تک ملتوی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:24

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ آصف محمود نے پرویز مشرف کے خلاف درج غازی عبدالرشید قتل کیس کی سماعت21فروری تک ملتوی کر دی ہے۔جمعہ کو عدالت نے سماعت کی تو اس موقع پر سیکرٹری داخلہ نے اپناجواب جمع نہیں کرایا۔

(جاری ہے)

جس پرعدالت نے سیکرٹری داخلہ کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ۔ سماعت کے دوران پرویز مشرف کے وکیل اختر شاہ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور استدعا کی کہ میں بیرون ملک جانا چاہتا ہوں لہذاکیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کی جائے۔ عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :