ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پر دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ جعمہ کو عدالت عالیہ کے جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔ سماعت کے دوران وزارت داخلہ نے اس حوالے سے اپنا جواب جمع کرا یا۔

(جاری ہے)

سماعت کے موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل راجہ خالد محمود نے جواب پڑھ کر سنایا۔ملی مسلم لیگ جس نام سے پہلے کا م کر رہی تھی اس پر پابندی عائد کی گئی جس کے بعد یہ نئے نام سے پارٹی رجسٹر کروا رہے ہیں۔درخواست گزار کی جانب سے راجہ رضوان عباسی ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ہم قانون کے مطابق ہر کام کر رہے ہیں۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے ۔