ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:22

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چکوال شجاع قطب بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس جمعہ کے روز ڈی سی آفس میں منعقد ہوا، جس میں تاجروں کے ساتھ متفقہ فیصلے کے بعد اشیاء خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کر دی گئی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی او انڈسٹریز ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ، ڈپٹی ڈایکٹرزراعت ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز انجمن تاجراں مرچنٹ و صدور کے علاوہ دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔

اجلاس میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا دیگراضلاع میں اشیاء کی قیمتوں کے موازنے اور جائزے کے بعد نئی قیمتیں مقرر کی گئی ہیں، جس کے تحت آٹا وچینی اور گھی کے ریٹ حکومت کی مقرر کردہ شرح کے مطابق رہیں گے، جبکہ چاول بناسپتی کی قیمتیں 110روپے ، دال ماش کی قیمت155سے کم کر کے 120روپے ، دال مسور کی قیمت75روپے ، دال مسور باریک100روپے ، دال چنا 110روپے ، دال چنا باریک100روپے ، دال مونگ دھلی ہوئی 94روپے ، سفید چنا باریک150روپے ، سفید چنا موٹا195روپے اور کالے چنے کی قیمت 95روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے اس طرح بیسن 105روپے ، سرخ مرچ پرانی200اور نئی 240روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

بلاوجہ غریب دکانداروں پر بھاری جرمانے نہ کریں انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ قیمتوں میں استحکام برقرار رکھنے میں اپنی کاوشیں بروئے کار لائیں ۔