آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل ہری پور کے قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:22

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) آئی جی جیل خانہ جات نے سنٹرل جیل ہری پور کے قیدیوں کی سزائوں میں دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا ہے،اس اعلان سے قیدیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی جیل خانہ جات خیبر پختونخوا شاہد الله خان نے سنٹرل جیل ہری پور کے قیدیوں کیلئے دو ماہ کی معافی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت دو ماہ یا اس سے کم قید رہ جانے والے قیدی رہا ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

اس بات کا اعلان انہوں نے سنٹرل جیل ہری پور کے دورہ کے موقع پر کیا، جس کے دوران انہوں نے جیل کے مختلف حصوں کے معائنہ کے علاوہ جیل کی سیکورٹی کا بھی معائنہ کیا، جبکہ سپرنٹنڈنٹ قیوم خان اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ راشد احمد نے انہیں جیل کی سیکورٹی اور قیدیوں کیلئے جیل کے اندر کئے گئے انتظامات کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی۔ دوسری جانب قیدیوں نے آئی جی جیل خانہ جات شاہدالله خان کی جانب سے دو ماہ کی معافی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے انہیں اور سپرنٹنڈنٹ قیوم خان، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ حافظ راشد احمد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :