بھمبر، محلہ سول ہسپتال کے طالبعلم محمد ابو بکر نے کوٹلی میں منعقدہ دسویں سیرت سکائوٹ کانفرنس میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی

جمعہ 22 دسمبر 2017 19:22

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء) گورنمنٹ سٹی ہائی سکول بھمبر محلہ سول ہسپتال کے طالبعلم محمد ابو بکر نے کوٹلی میں منعقدہ دسویں سیرت سکائوٹ کانفرنس میں تقریری مقابلہ میںتیسری پوزیشن حاصل کرکے ادارے کا نام روشن کر دیا ہے اس پر عوام علاقہ صدر معلم چوہدری طفیل احمد خاکی سکائوٹ لیڈر جاوید سلیم چوہدری، مدارس عمر شریف چوہدری کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ادارے کی نیک نامی کیلے دعا گو ہیں، بلاشبہ یہ بھمبر کیلئے ایک بڑے اعزا ز کی بات ہے۔