فلپائنی لڑکی پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر مصیبت میں پھنس گئی

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:16

فلپائنی لڑکی پاکستانی لڑکے کے ساتھ شادی کرنے پر مصیبت میں پھنس گئی
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22دسمبر2017ء) :فلپائنی لڑکی نے عمران نامی لڑکے کے ساتھ شادی کی ،مگر فلپائنی لڑکی نے اپنے شوہر سے جدائی کے خدشے کو ظاہر کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے پر مجبور ہو گئی ۔تفصیلات کے مطابق فلپائنی خاتون 2016ء میں ورکنگ ویزے پر پاکستانی آئی، 2017ء میں اسلام قبول کر کے اپنا نام مریم رکھا ۔پاکستان کے رہائشی عمران کے ساتھ چند ملاقاتیں پیار میں بدل گئیں اور جون میں دونوں کی شادی ہو گئی ۔

(جاری ہے)

مگر شوہر کے پاس رہنے کے لئے پاکستانی شہریت بھی چاہے جو مریم کو نہیں ملی سکی۔مریم نے ہریت کے لیے عدالت میں درخواست دائر کر دی۔عدالت عالیہ میں دائر درخواست میں وزارت داخلہ، ڈی جی ایف آئی اے اور نادرا کو فریق بنایا۔جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سوال کیا کہ محبت پاکستان آنے سے پہلے ہوئی یا یہاں آکر، مریم نے جواب دیا یہاں عمران سے ملاقات کے بعد عدالت نے درخواست سماعت کیلئے منظور کرلی۔پیار کرنیوالے یہ دو دل ہمیشہ ایک ساتھ دھڑکیں گے یا جدائی میں جلیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کی سماعت 12جنوری کے لئے ملتوی کر دی گئی۔ 

متعلقہ عنوان :