ماسٹر شہید ملک اسامہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز

تیسرا ماسٹر شہید ملک اسامہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:56

ماسٹر شہید ملک اسامہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کا آغاز
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) تیسرا ماسٹر شہید ملک اسامہ خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں صوبہ بھر سے 45 مرد وخواتین کھلاڑیوں شرکت کررہے ہیں ، افتتاحی میچ میں پشاور کے حسیب نے سوات کے عمر کے کو تین صفر سے شکست دی، چیمپئن شپ کا باضابطہ افتتاح شہید ملک اسامہ کے والد طاہر اعوان نے کیا ان کے ہمراہ ڈائریکٹر پی ایس بی ممتاز احمد ندیم ، خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے سیکرٹری کفایت الله، احمد نواز ملیزئی ، فقیر اعوان ، شہزاد اور اصغر سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں ۔

خیبرپختونخوا ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں اے آئی پی ایس میں شہید ملک اسامہ کے نام سے منسوب صوبائی ٹیبل ٹینس مقابلے شروع ہوئے جس میں پشاور ، مردان ، سوات، ڈی آئی خان ، بنوں ، کوہاٹ اور ہزارہ ریجن کے 34 مرد اور 16 خواتین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں ، مقابلے دو دن تک جاری رہینگے جس کے اختتامی تقریب کے موقع پر صوبائی ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے صدر و چیف کمشنر رائٹ ٹو انفارمیشن سروس عظمت حنیف اورکزئی اور سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ہونگے ۔

(جاری ہے)

افتتاحی نمائشی میچ پشاور کے حسیب اور سوا ت کے عمر کے مابین کھیلاگیا جس میں حسیب نے گیارہ ، سات، گیارہ نو اور گیارہ پانچ سے کامیابی حاصل کی ۔

متعلقہ عنوان :