گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں گیٹ ان ٹو رگبی فیسٹیولز کے انعقاد کا سلسلہ شروع

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:56

گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں گیٹ ان ٹو رگبی فیسٹیولز ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پاکستان رگبی یونین کے زیراہتمام گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام کے تحت جنوبی پنجاب میں گیٹ ان ٹو رگبی فیسٹیولز کے انعقاد کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔اس سلسلے میں میلسی کے رگبی گرائونڈ میں ایک بہت بڑا گیٹ ان ٹو رگبی فیسٹیول منعقد کیا گیا۔ جس میں میلسی اور اس کے گردونواح سے 1020 کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

پاکستان رگبی یونین کے ہیڈ کوچ شکیل ملک کے مطابق بوائز اور گرلز کی ایک بڑی تعداد جو ہزار سے زائد ہے نے اس فیسٹیول میں شرکت کی جن کو 85 ٹیموں میں تقسیم کیا گیا۔ یہ ٹیمیں صبح سے شام تک میچز کھیلتی رہیں۔ اس فیسٹیول کا مقصد کھلاڑیوں میں رگبی کے کھیل سے متعلق آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اس طرح کے فیسٹیول سے کھلاڑیوں کو رگبی کے کھیل سے متعلق آگاہی ملتی ہے۔ کھلاڑیوں کو آپس میں کھیلنے کا ، ایک دوسرے کو رگبی کھیلتے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ ورلڈ رگبی کے تحت گیٹ ان ٹو رگبی پروگرام میں فیسٹیول ایک اہم حصہ ہے۔ اس طرح کھلاڑیوں میں ایک تحریک پیدا ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :