ریگولیٹری ڈیوٹی کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے‘ملک طاہر جاوید

حکومت ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر واپس لیکر کاروباری برادری کے تحفظات دورکرے ‘صدر لاہور چیمبر

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) لاہور چیمبر کے صدر ملک طاہر جاوید نے کہا ہے کہ درآمدات پر ریگولیٹری ڈیوٹی کا مسئلہ حل ہونے کے قریب ہے ، اعلیٰ سرکاری حکام نے اس سلسلے میں پختہ یقین دہانی کرائی ہے۔ کاروباری برادری کے وفد سے خطاب کرتے ہوئے لاہور چیمبر کے صدر نے کہا کہ انہوں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، وزیراعظم کے خصوصی معاون برائے ریونیو ہارون اختر، وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار غلام مرتضی خان جتوئی، قومی اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس قیصر احمد شیخ ، چیئرمین ایف بی آر اور ممبر کسٹمز زاہد کھوکھر سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کیں اور حقائق سے آگاہ کرتے ہوئے ریگولیٹری ڈیوٹی کی مکمل واپسی کا مطالبہ کیا، اچھی خبر یہ کہ انہوں نے لاہور چیمبر کے نکتہ نظر سے مکمل اتفاق کیا اور یہ مسئلہ جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی۔

(جاری ہے)

ملک طاہر جاوید نے کہا کہ لاہور چیمبر پہلے دن سے ہی ریگولیٹری ڈیوٹی کے معاملے پر پوری طرح فعال اور اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کرکے انہیں آگاہ کررہا ہے کہ ضروری درآمدی اشیاء اور خام مال پر ڈیوٹی معیشت کو بٴْری طرح متاثر کرے گی جو پہلے ہی روپے کی قدر میں کمی، بھاری قرضوں اور تجارتی خسارے کی وجہ سے دبائو میں ہے۔ انہو ںنے کہا کہ ریگولیٹری کا مقصد مقامی صنعت کو تحفظ دینا ہوتا ہے مگر موجودہ طریقہ کار کے تحت ریگولیٹری ڈیوٹی اٴْن ضروری اشیاء اور خام مال پر عائدکردی گئی جو اندرون ملک تیار نہیں ہوتے یا پھر اتنی کم مقدار میں بنتے ہیں کہ مقامی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومتی شخصیات کی جانب سے مثبت ردّ عمل بہت حوصلہ افزاء ہے اور توقع ہے کہ ریگولیٹری ڈیوٹی مکمل طور پر واپس لیکر کاروباری برادری کے تحفظات دور کیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :