مسلم لیگ (ن) وزارت عظمیٰ کیلئے اب صرف نامزدگی ہی کر سکتی ہے‘الیکشن میں کامیا ب نہیں ہوسکتی ‘محمودالرشید

شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے منصب کو نوکری سمجھ بیٹھے ہیں یہ رویے ملکی اورجمہوریت دونوںکے مفاد میں ہی نہیںہیں

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:48

مسلم لیگ (ن) وزارت عظمیٰ کیلئے اب صرف نامزدگی ہی کر سکتی ہے‘الیکشن میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2017ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمودالرشید نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) وزارت عظمیٰ کیلئے اب صرف نامزدگی ہی کر سکتی ہے، عوام ان جعلی حکمرانوں کے مکروہ عزائم سے آشنا ہو گئے۔احاطہ اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایک منتخب وزیراعظم کا عدالت سے سند یافتہ تاحیات نا اہل شخص سے ڈکٹیشن لینا سمجھ سے بالاتر ہے، شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کے منصب کو نوکری سمجھ بیٹھے ہیں یہ رویے ملکی اورجمہوریت دونوںکے مفاد میں ہی نہیںہیں۔

ایک سوال کے جواب میں میاں محمودالرشید نے کہا کہ شریف خاندان کے سرتاحال حدیبیہ پیپرز ملز کیس کی تلوار لٹک رہی ہے، ریاستی ادارے اپنا کام مکمل ایمانداری ے کرتے تھے عدالت سے کیس خارج نہ ہوتا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ کرپشن، کمیشن حکمرانوں کا خاصہ، ایسے میں ترقی خواب ہے جب عام آدمی تعلیم، صحت، صاف پانی جیسی بنیادی سہولتوں سے محروم ہو، بروقت انتخابات میں مسلم لیگ ن خود رکاوٹیں ڈال رہی ہے، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان تاحال خفیہ رابطے ہیں، دونوں جماعتیں احتساب اور بروقت انتخابات سے خوفزدہ ہیں یہی انکو اب تک جوڑے ہوئے ہے۔

انہوںنے کہاکہ اداروں کو کام نہیں کرنے دیا جا رہا، لا اینڈ آرڈر کی صورتحال انتہائی ابتر اور حکومتی کنٹرول سے باہر ہے، قومی اسمبلی ہو یا صوبائی ایوان حکومت کورم پورا کرنے میں ناکام ہے، ملک میں بے چینی سی ہے، حکومت اپنی رٹ کھوچکی ہے، لہٰذا فی الفور نئے انتخابات کراکر ملک میں بے چینی کی کیفیت ختم کی جائے۔ علاوہ ازیں پنجاب پبلک سیکرٹریٹ میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے وفد نے اپوزیشن لیڈر سے ملاقات کی۔

وفد کی قیادت چودھری عظمت اور منصورامین نومی کر رہے تھے۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ بلدیاتی نمائندے سول آمریت کی زد میں آگئے، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی ن لیگ کے دور میں ممکن نہیں۔ میاں محمودالرشید نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور فنڈز کی فراہمی کا معاملہ اسمبلی میں اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ انکا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بہترین بدیاتی نظام کے تحت عوامی نمائندوں کو مکمل اختیارات دیئے گئے ہیں جس کے باعث عوام کے بیشتر مسائل انکی دہلیز پر ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :