ایشین نیٹ بال ٹرافی میں سلور میڈ ل حاصل کرنیوالے کھلاڑی کے اعزاز میں تقریب

جمعہ 22 دسمبر 2017 18:40

ایشین نیٹ بال ٹرافی میں سلور میڈ ل حاصل کرنیوالے کھلاڑی کے اعزاز میں ..
سرگودھا۔22دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2017ء)سرگودھا سے تعلق رکھنے والے پاکستان نیٹ بال ٹیم کے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کمال نے ملائیشا میںہونیوالی ایشین نیٹ بال ٹرافی میں پاکستان کیلئے سلور میڈ ل حاصل کیا ہے ،اس حوالے سے سرگودھا جم خانہ کلب میں محمد حارث کمال کے اعزاز میں اعشایہ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں سرگودھا کی نامور شخصیات چوہدری بابر اقبال ایڈ ووکیٹ ، آکاش افضال مینجر زرعی ترقیاتی بنک چوہدری ہارون اقبال سپرا پیڑولنگ آفیسر موٹروے ، چوہدری محمد ہمایوں کمال ریسکیواینڈ سیفٹی آفیسر 1122،چوہدری محسن جلال مینجر پنجاب بنک مہر عمر دراز جھاوری جنرل مینجر این سی ایچ ڈی سرگودھا اور دیگر مہمانا ن گرامی نے شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان کھلاڑی محمد حارث کمال نے کہا کہ ملائیشا میں ہونیوالی ایشین نیٹ بال چیمپین ٹرافی میں "سلور میڈل"حاصل کرنا میرے لیے بہت بڑے اعز از کی بات ہے اور یہ سب میرے دوستوں اور والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے ، انہوں نے کہاکہ ہم آنیوالے وقت میں پاکستان کیلئے "گولڈمیڈل"لیکر آئیں گے اور پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کریںگے۔