افغانستان سے دہشتگردوں کی شانکرائی چیک پوسٹ پرفائرنگ،3اہلکارشہید ہوگئے

پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 5دہشتگرد ہلاک اورمتعدد زخمی،افغان فورسزکی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکارہا ہے۔ترجمان پاک فوج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 22 دسمبر 2017 18:04

افغانستان سے دہشتگردوں کی شانکرائی چیک پوسٹ پرفائرنگ،3اہلکارشہید ..
مہمند ایجنسی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 دسمبر2017ء) : پاک افغان بارڈر پرافغانستان کی جانب سے دہشتگردوں نے شنکرائی چیک پوسٹ پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجہ میں ایف سی کےتین اہلکار شہید ہوگئے،جبکہ پاک فوج نے جوابی فائرنگ میں5دہشتگردہلاک اور متعدد زخمی کردیے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹ شانکرائی پر دہشتگردوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ افغانستان کی جانب سے کی گئی ہے۔افغانستان کی حدود سے ہونے والی فائرنگ سے ایف سی کے تین اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔ اہلکار مہمند ایجنسی میں پاک افغان سرحدی علاقے شنکرائی میں نئی سرحدی چوکی بنانے میں مصروف تھے کہ دہشت گردوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ پاک فورسز نے بھی افغانستان کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج کی جوابی فائرنگ میں 5دہشتگرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سرحد پار افغان فورسز کی صلاحیت میں کمی کی قیمت پاکستان چکا رہا ہے۔افغانی فائرنگ کے نتیجہ میں شہید ہونیوالوں میں حوالدار منیر، لانس نائیک ارشاد اورسپاہی اور حق نواز شامل ہیں۔ فائرنگ کے فوری بعد پاک فورسز نے علاقے میں مشتبہ عناصرکی نگرانی بھی تیز کردی ہے۔ واضح رہے اس سے قبل 12 دسمبر کو شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے پاک فوج کی گاڑی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں سیکنڈ لیفٹیننٹ عبدالمعید سمیت 2 جوان شہید ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :